توہین عدالت کی درخواستوں میں میئرملتان کے پیش ہونے پر ضمانتی وارنٹ گرفتاری کا حکم منسوخ،جواب کیلئے سماعت24مارچ تک ملتوی

توہین عدالت کی درخواستوں میں میئرملتان کے پیش ہونے پر ضمانتی وارنٹ گرفتاری ...

  

ملتان(خبر نگار خصوصی)سول جج ملتان محمداسحاق جاویدنے میونسپل کارپوریشن ملتان کی جانب سے ترقیاتی کاموں کے لئے ٹینڈرز(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

جاری کرنے سے روکنے اور عدالتی حکم پرعمل نہیں کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں میں مئیرملتان کے پیش ہونے پرضمانتی وارنٹ گرفتاری کاحکم منسوخ کرنے اورجواب کے لئے سماعت 24 مارچ تک ملتوی کرنیکاحکم دیاہے۔ فاضل عدالت میں جلیل خان بابرسمیت 40 چیئرمین وممبران نے درخواست توہین عدالت دائرکی تھی کہ ورلڈبنک سے حاصل گرانٹ کے تحت حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب شہری نظام کی بہتری کے پراجیکٹ کے تحت کروڑوں روپیسے زائدکی رقم جاری کی گئی جس کے لئے کارپوریشن کی جانب سے مذکورہ فنڈزغیرقانونی اور سیاسی مقاصد کے لئے استمعال کرنے کامنصوبہ بناتے ہوئے صرف صوبائی حلقہ 196 میں خرچ کرنے کے لئے ٹینڈرز جاری کرنے کیخلاف فاضل عدالت سے رجوع کیاتوعارضی حکم امتناعی جاری کردیا گیا لیکن عدالتی حکم 26 فروری کوموصول ہونے کیباوجود27 فروری کوٹینڈرجاری کردئیے گئے اورعدالتی حکم کی دھجیاں بکھیردی گئیں فاضل عدالت کی جانب میئرملتان کے پیش ہونے پرضمانتی وارنٹ گرفتاری کا حکم منسوخ کردیاگیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -