ساہوکا،غیرت کے نام پر بیٹی قتل،ملزم آلہ قتل سمیت تھانے پیش

ساہوکا،غیرت کے نام پر بیٹی قتل،ملزم آلہ قتل سمیت تھانے پیش

  

ساہوکا(نمائندہ پاکستان،نامہ نگار) باپ نے بدچلنی کے شبہ پر اپنی جوان (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

سالہ کنواری بیٹی کو کلہاڑے کے وار کرکے قتل کردیا،22سالہ مقتولہ آسیہ بی بی موقع پر جاں بحق،قاتل والد آلہ قتل سمیت تھانہ ساہوکامیں خودپیش ہوگیامقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چک نمبر 36کے بی کے رہائشی محمد اسماعیل ولدعبدالخالق ماچھی نے گزشتہ دن 11بجے گھر میں موجود اپنی 22سالہ نو جوان غیر شادی شدہ بیٹی آسیہ کو کلہاڑے کے پے درپے وار کرکے قتل کردیاگلہ پر کاری ضربیں لگنے کی وجہ سے آسیہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ۔قاتل والد آلہ قتل کلہاڑے سمیت تھانہ ساہوکا پہنچ گیا اور خود کو پولیس کے حوالے کردیا ساہوکا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ضروری کاروائی کے بعدلڑکی کی لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -