فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،2آئس فیکٹریاں،2فوڈ پوائنٹس سربمہر
ملتان(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق صوبہ بھرکی عوام کو صحت مند خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈاتھارٹی ہمہ وقت سر گرم ہے ۔ اس سلسلے میں (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمزنے جنوبی پنجاب میں کاروائی کرتے ہوئے زنگ آلود مشینری کے استعمال کرنے پر 2آئس فیکٹریز اور 2فوڈ پوائنٹس کو غیر معیاری خوراک کی فراہمی پر کوسربمہر کردیا۔متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظانِ صحت کے اُصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطا بق کوڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ کی سربراہی میں کی گئی کارروائیوں میں رؤف آئس ااور مظہر آئس فیکٹری کو آئس بکس خراب ہو نے،زنگ آلود مشینری کے استعمال،فلٹرڈ واٹر کے استعمال نہ کر نے اور صفائی کے ناقص انتظانات پر سر بمہر کر دیا۔ علاوہ ازیں اختر ڈرنک کارنر اوربیکرز یو نٹ کو نان فوڈ گریڈ کلر کے استعمال،زائدالمعیاد بو تلوں کی فروخت،گندے اور بدبودار ماحول کی وجہ سے سر بمہر کیا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان اور گردونواح میں کارروائیاں کر تے ہوئے مختلف فوڈ پوائنٹس کو دی گئی ہدایا ت پر عمل نہ کرنے ،اشیاء کے قابل سراغ نہ ہونے،صفائی کے ناقص انتظامات اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عائد کرد ہ اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر 88,500کے جرمانے عائد کیے ۔ڈیرہ غازی خان اور مضافات میں کارروائیوں کے دوران مختلف فوڈ پوائنٹس کو حفظانِ صحت کے اُصولوں کی خلاف ورزیوں پر 107000کے جرمانے عائد کیے۔جنوبی پنجاب میں کارروائیوں کے دوران بر آمد شدہ زائدالمعیاد بوتلیں، کیمیکل ،مضرِ صحت رنگ،ممنوعہ چائنیز نمک اور ناقص مصالحہ جات تلف کیے گئے۔متعدد فوڈ پوائنٹس ،چکن سیل سنٹرز،بیکرز، پروڈکشن یو نٹس،ہو ٹلز اور کریانہ سٹورز کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔