ٹریفک کے مختلف حادثات میں چچا بھتیجا سمیت3افراد جاں بحق

ٹریفک کے مختلف حادثات میں چچا بھتیجا سمیت3افراد جاں بحق

  

شاہ جمال،چوک مکول،گڑھا موڑ (نمائندگان) ٹریفک کے مختلف حادثات میں چچا بھتیجا سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے اس سلسلے میں شاہ جمال،چوک مکول سے نامہ نگا رکے مطابق اڈا دانڑیں کے رہائشی غلام یٰسین کنیرا نے بتایا کہ وہ اپنے والد غلام قادر اور قریبی عزیز اللہ ڈیوایا کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جبکہ(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

اس کا بھائی شہباز اور بیٹا محمد علیم دوسری موٹر سائیکل پر سوارپیر والی پل سے اڈا دانڑیں کی طرف آ رہے تھے کہ گجر کنڈا جتوئی روڈ کے مقام پر پہنچے تو سامنے سے آ نے والے تیز رفتار آ ئل ٹینکر نمبریtlv/350نے شہباز اور علیم کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر ان پر چڑھ گیا جس سے وہ بری طرح سے کچلے گئے اور ان کے جسم دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو گئے جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ آ ئل ٹینکر ڈرائیور جس کی بعد میں شناخت عبدالخالق سکنہ چک 7صادق آ باد کے نام سے ہوئی کچھ دور جاکر آ ئل ٹینکر کھڑا کر کے فرار ہو گیا پولیس نے آ ئل ٹینکر قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا جائے۔گڑھا موڑ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق روز نامعلوم نوجوان 125موٹر سائیکل نمبری VRK194پر ون ویلنگ کر کے سپیکر یونٹ کے زریعے آواز پر عوام کو متوجہ کرتا رہا کہ میری ون ویلنگ ملاحظہ کر لو جس پر 60سالہ بوڑھا چک نمبر100ڈبلیو بی رہائشی محمد شریف زد میں آ گیا اور موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔ون ویلنگ کرنے والا موٹر سائیکل پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔پولیس چوکی گڑھاموڑ نے موٹر سائیکل تحویل میں لے لی لیکن ون ویلنگ کرنے والے کا سراغ لگانے میں نا کام رہی جبکہ تھانہ مترو میں ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف آ ج تک کسی مقدمہ کا اندارج نہ ہو سکا جس پر شہریوں ،سول سوسائٹی اور دیگر نے ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -