میاں برادران نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی،ملک اعتبار

میاں برادران نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی،ملک اعتبار

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ایم این اے ملک اعتبار خان نے کہا ہے کہ میاں برادران نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کو فروغ دیا مسلم لیگ نواز نے 2013 میں جب ملک کی باگ ڈور سنبھالی تو ملک بے تحاشہ بحرانوں میں گھرا ہوا تھا میاں برادران نے ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے جامع پالیسیاں بنائیں آج ان کی مدبرانہ پالیسیوں کی بدولت لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے ساتھ ساتھ معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور پاکستان ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے انھوں نے مزید کہا کہ میں اپنے قائدین کا مشکور ہوں جنھوں نے مجھے حلقے کی ترقی وخوشحالی کے لئے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز دیے جس سے ان کی زندگیوں میں انقلاب برپا ہو گا مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے مخالفین کے پاس احتجاج کے علاوہ عوامی فلاح وبہبود کا کوئی ایجنڈہ نہیں ان کا مقصد انتشار کی سیاست کو ہوا دے کر اپنے آپ کو سیاسی میدان میں زندہ رکھنا ہے مگر عوام ان کے بہکاوئے میں آنے والی نہیں محب وطن عوام نے گالی گلوچ کی سیاست اور غیر جمہوری رویوں کو آنے والے انتخابات میں ایک مرتبہ پھر مسترد کر دے گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -