چیئرپرسن اٹک ایمان طاہر25 مارچ کو تحصیل جنڈ کادورہ کرینگی

چیئرپرسن اٹک ایمان طاہر25 مارچ کو تحصیل جنڈ کادورہ کرینگی

  

اٹک(نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کی چےئرپرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر 25 مارچ کو اٹک کی تحصیل جنڈ کا دورہ کریں گی جہاں وہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے انڈس گروپ آف کالج کی سالانہ تقریب کے موقع پر بہترین کارکردگی دکھانے والے بچوں میں انعامات تقسیم کریں گی وہ میجر سیکریٹریٹ میں منتخب چےئرمینوںِ اور عوامی نمائندوں سے خطاب کے بعد علاقائی مسائل اور ان کے تدارک کے لئے کئے جانے والے اقدامات پرمقامی پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کے ذریعے پریس کانفرنس بھی کریں گی اس کے بعدتحصیل صدر جنڈ ملک عاصم اعوان کے گھر اعوان ہاؤس بھی جائیں گی جہاں پرتکلف ظہرانے کا انتظام کیا جائے گا اس موقع پر بات جیت کرتے ہوئے تحصیل صدر جنڈ ملک عاصم اعوان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ہم اپنی قائد کا پرتپاک استقبال کریں گے چےئرپرسن ضلع کونسل اٹک کا دورہ تحصیل جنڈ علاقے کے بنیادی مسائل کے خاتمے کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -