اٹک،جابجا یوٹرن حادثات کا باعث بن رہے ہیں،عوامی حلقے

اٹک،جابجا یوٹرن حادثات کا باعث بن رہے ہیں،عوامی حلقے

  

اٹک(نمائندہ پاکستان) مرزا روڈ اٹک کینٹ گھوڑا چوک سے مرزا چوک کے درمیان جگہ جگہ یو ٹرن آئے روز حادثات کا باعث بننے لگے، سپیڈ بریکرز بنائے جائیں ،عوامی مطالبہ ،مرزا روڈ مدنی کالونی سے لے کر محلہ محمد نگر ،چونگی نمبر3سے گھوڑا چوک تک جگہ جگہ خود ساختہ یو ٹرن آئے روز حادثات کا باعث بن رہے ہیں، علاقہ مکینوں نے سٹیشن کمانڈر آرٹلری سنٹر اٹک اور ایگزیکٹیو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ اٹک کینٹ سے پر زور اپیل کی ہے کہ یوٹرن کی جگہ تیز رفتاری اور حادثات کوروکنے کیلئے مناسب جگہوں پر سپیڈ بریکرز بنائے جائیں، اس معاملے پر کوئی مثبت اقدام اٹھائیں اور جگہ جگہ غیر ضروری یو ٹرن کو ختم کیا جائے تا کہ آئے روز حادثات کی روک تھام ہو سکے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -