تنویرراجہ کوصدر،رضا وینس کو نائب صدر سٹاف ایسوسی ایشن راولپنڈی منتخب ہونے پر مبارکباد

تنویرراجہ کوصدر،رضا وینس کو نائب صدر سٹاف ایسوسی ایشن راولپنڈی منتخب ہونے ...

  

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر)چےئرمین یوسی کنوہا ماسٹر راجہ پرویز اختر قادری اور وائس چےئرمین چوہدری شاہد گجر نے تنویر راجہ کو سینئر سٹاف ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی کا بلا مقابلہ صدر جبکہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پھلینہ کے سینئر ٹیچر ماسٹر رضا وینس کو سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔دونوں کا تعلق کلر سیداں کے نواحی علاقہ کنوہا سے ہے۔یاد رہے کہ سینئر سٹاف ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی کے سالانہ انتخابات میں تنویر راجہ کو صدر،ماسٹر محمد رضا وینس کو سینئر نائب صدر،عبدالجلیل کو جنرل سیکرٹری،منصور حسین نائب صدر،شازیہ شریف کو نائب صدر،ضیاء اللہ عباسی کو معاون سیکرٹری،عطیہ طاہر کو معاون سیکرٹری (نسواں)،جہانگیر افضل کو سیکرٹری اطلاعات و نشریات ،حامد اکرام (ٹرپل ایس) کو سیکرٹری مالیات،صائمہ علی کو معاون سیکرٹری مالیات (نسواں)کے عہدہ پر بلا مقابلہ منتخب کر لیا گیا ہے۔ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گوجرخان کی پرنسپل مسز تسنیم الطاف نے پریذائیڈنگ آفیسر کے فرائض سر انجام دہئے۔مخالف پینل کی جانب سے کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے تھے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -