غیرقانونی سلنڈر پکڑے جانے پرگاڑی تھانے میں بندکردینگے، انچارج پٹرولنگ پولیس

غیرقانونی سلنڈر پکڑے جانے پرگاڑی تھانے میں بندکردینگے، انچارج پٹرولنگ پولیس

  

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)گاڑیوں میں نصب ہونے والے سی این گی سیلنڈروں کو محکمے سے منظور کروا کر نصب کریں ،غیر میعاری نصب ہونے اور فٹنس سرٹیفیکیٹ نہ ہونے کی صورت میں گاڑیوں کے کو تھانے میں بند کر دیا جائے گا انچارچ پٹرولنگ پولیس ڈھوک پٹھان،تفصیلات کے مطابق انچارج چوکی پٹرولنگ پولیس ڈھوک پٹھان ایس آئی قاسم علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ہائی وے پٹرولنگ پولیس پنجاب کے حکم پر گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیور حضرات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مسافر ویگنوں اور ہائی ایسز میں نصب ہونے والے سی این جی سیلنڈروں کو محکمے سے منظور کروا کر نصب کر یں ،بصورت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،غیر میعاری نصب ہونے اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر گاڑیوں کو تھانے میں بند کر دیا جائے گا،اور ان کے مالکان کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے گی ،مزید کہنا تھا کہ مسافر گاڑیوں میں غیر قانونی طور پر ایل پی جی اور مسافر ویگنوں میں سیٹوں کے نیچے سیلنڈر لگانے والوں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا ،کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے،گاڑیوں کی چیکنگ روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی اور اس میں کسی قسم کی رعائت نہیں برتی جائے گی،

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -