پی پی14سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑونگا،راجہ ثاقب علی

پی پی14سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑونگا،راجہ ثاقب علی

  

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف پوٹھوہار ٹاؤن کے سیکریٹری انفارمیشن راجہ ثاقب علی نے کہا ہے کہ وہ پارٹی کی اعلی قیادت کے اعتماد کے ساتھ دوستوں اور برادری کی مشاورت سے پی پی 14 سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے . جس جوش اور جذبے کے ساتھ ووٹروں کی بڑی تعداد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہی ہے اس کو دیکھتے ہوئے یہ پیشن گوئی کرنا سو فیصد درست ہوگی کہ ہماری جماعت بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوگی . انہو ں نے یہ بات چاکرہ ، اڈیالہ اور گرد و نواح کی یونین کونسلوں میں منعقد ہونے والے عوامی کنونشنز سے خطاب کرتے ہوئے کہی . انہو ں نے کہا کہ ہم عوامی کنونشن منعقد کرکے عوام کو ووٹ کے تقدس سے آگاہ کر رہے ہیں اور انہیں بتا رہے ہیں کہ ووٹ کوئی بکاؤ مال نہیں بلکہ ووٹر کے ضمیر کی آواز ہوتا ہے . ہر شخص سے اس کے ووٹ کے بارے میں پرسش ہوگی کہ اس نے اپنا ووٹ اہل اور ایماندار نمائندے کو دیا یا دھونس ، دھاندلی اور لالچ میں آ کر ایسے لوگوں کو دیا جو اقتدار کو کرپشن کا ذریعہ سمجھتے ہیں . راجہ ثاقب علی نے کہا کہ ہماری اس کاوش سے لوگ میں سیاسی شعور بیدار ہو رہا ہے اور پی ٹی آئی کی رکنیت سازی مہم میں ن لیگ اور پی پی پی سمیت دیگر جماعتوں کے ساتھ وابستگی رکھنے والے ہزاروں لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہو ئے ہیں او ر ہو رہے ہیں .

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -