قرآن کورس کاآغازاہلیان علاقہ کیلئے اعزازہے، حاجی فضل

قرآن کورس کاآغازاہلیان علاقہ کیلئے اعزازہے، حاجی فضل

  

حسن ابدال (نمائندہ پاکستان )قرآن کریم مکمل ضابطہ حیات ہے جس نے رہتی دنیا تک انسانیت کی راہنمائی کا فریضہ سرانجام دینا ہے ۔ ہمارے ہاں قرآن فہمی کورسز کا آغاز اہل علاقہ کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے تسلسل کے ساتھ ہونے والی کلاسز کی وجہ سے عوام میں قرآن کو سمجھنے کا ذوق بڑھ رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سابق کونسلر و صدر جامع مسجد الحسنین کریمین حاجی فضل خان نے قرآن فہمی کی تیسری کلاس جس میں سورۃ الانبیاء کا ترجمہ تشنگان علم نے سیکھا کے اختتام پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے خطیب مسجد ہذا پروفیسر عبد الرحیم کے طریقہ تدریس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنی بات دوسروں تک پہنچانے کی بھرپور صلاحیت عطا کر رکھی ہے ۔حاجی محمد شفیق نے کہا کہ حسن اتفاق کہ آج میں نے بھی آپ کے لیکچر میں شریک ہوا ۔ اگر قرآن کے ترجمہ و تفسیر کو ایسے حسن ترتیب کے ساتھ بیان کیا جائے تو معاشرے سے مسائل کافی حد تک حل ہوجائیں ۔ حاجی عبد الحمید خان نے کہا کہ میری عمر 50سال ہو گئی ہے لیکن بد قسمتی سے اس سے قبل مجھے ایسا علمی ماحول میسر نہیں آیا ۔ ڈائریکٹر ٹرینڈز ہائی سکول اور سیرت کمیٹی تحصیل حسن ابدال کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد فاروق نے کہا کہ ساری زندگی تعلیم و تعلم میں گزری لیکن جو روحانی تسکین مجھے یہاں نصیب ہوئی اس کا میں مدتوں سے متلاشی تھا ۔ اظہار خیال کرنے والوں میں اشعر اقبال ، پرویز اختر سمیت کچھ دیگر لوگ بھی موجودتھے ۔ تقریب کے اختتام پر خطیب جامع مسجد پروفیسر عبد الرحیم نے اعلان کیا کہ آئندہ سے شروع ہونے والی کلاس میں سورۃ یوسف کے ازاول تا آخر مضامین پر سیر حاصل گفتگو کی جائے گی ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -