ایم کیوایم نے کراچی کی بربادی میں کوئی کسرنہیں چھوڑی، سعید غنی

ایم کیوایم نے کراچی کی بربادی میں کوئی کسرنہیں چھوڑی، سعید غنی

  

کراچی(صباح نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے کراچی کی بربادی میں کوئی کسرنہیں چھوڑی۔ بدھ کو کراچی سٹی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ آج مسلم لیگ (ن )کے ایم پی اے ہمایوں خان پیپلزپارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، چائنا کٹنگ کی اصطلاح مصطفی کمال کے دور میں سامنے آئی، سندھ حکومت نے کراچی میں10 ارب روپے کیترقیاتی کام شروع کیے جوسب کونظربھی آرہے ہیں، کراچی کوریگولرایڈی پی70یا80ارب روپے دی جاتی ہے،اس بار10ارب روپے اضافی دیئے۔انہوں نے کہا کہ وسیم اختربتائیں کہ سندھ حکومت کودیئے گئے یسوں سے کتنے نالے صاف کرائے ، کے ایم سی کو10 ارب روپے کے لگ بھگ فنڈ دیئے لیکن کام نظر نہیں آرہا، ایم کیوایم نے کراچی کی بربادی میں کوئی کسرنہیں چھوڑی۔سعید غنی نے نجی ٹی وی چینل کے میزبان ڈاکٹر شاہد مسعود پر ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے، جس کیلئے وہ آج سٹی کورٹ آئے تھے،رہنما پیپلز پارٹی نے دائر مقدمے میں اج اپنا بیان قلمبند کرانا تھا۔سعید غنی نے کہا کہ میرے اوپر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، ثبوت ہیں تو پیش کریں، عدالت نے 28 مارچ تک کیس کی کارروائی ملتوی کردی

سعید غنی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -