خوشحالی بینک نے ریگولیٹری کمپلینس کیلئے بینچ میٹرکس خدمات حاصل کرلیں

خوشحالی بینک نے ریگولیٹری کمپلینس کیلئے بینچ میٹرکس خدمات حاصل کرلیں

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر )خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے خود کار ریگولیٹری Compliance مینجمنٹ سسٹم کو نافذ کرنے کے لئے BenchMatrix کا انتخاب کر لیا ہے ۔اس سے بینک کے Complianceسسٹم کو مو ئثربنانے میں مدد ملے گی۔ BenchMatrixکےRiskNucleus سسٹم سے ریگولیٹریComplianceکیMonitoringمکمل خود کار نظام کے ذریعے ہوگی۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے، ، صدر اور سی ای او، خوشحالی بینک ،غالب نشتر نے کہا ''خوشحالی بینک ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرنے پر ترجیح دیتا ہے ۔ اس سے انتظامی امور مضبوط ہوتے ہیں اور کام کرنے کی صلاحیت میں بہتر ی آتی ہے ۔'' خوشحالی مائیکرو فنانس بینک پاکستان کاسب سے بڑا مائیکرو فنانس ادارہ ہے ، جس کا ملک بھر میں 173شا خوں کانیٹ ورک موجود ہے ۔ سترہ سال سے زائد عرصے کے دوران بینک نے صارفین پر توجہ مرکوز رکھنے والے ماہرین کی خدمات فراہم کی ہیں۔ مضبوط مالیاتی آپریشن اور سہولیات کا مقصد پاکستان کے دیہی اور شہری آبادیوں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔BenchMatrix اداروں کے مینجمنٹ سسٹم میں مشکلات کے خود کار طریقے سے حل کے لیے مشاورتی خدمات فراہم کرنے والی معروف کمپنی ہے ۔ ان کی ٹیم نے بحرین، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، فرانس، کینیڈا اور پاکستان میں کامیابی کے ساتھ کئی ملٹی نیشنل اداروں کو خدمات فراہم کی ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -