پہلی" پاکستان حلال اسمبلی " میں اینگرو فوڈز کی شرکت

پہلی" پاکستان حلال اسمبلی " میں اینگرو فوڈز کی شرکت

  

کراچی(پ ر ) پاکستان میں دوسری بڑی ڈیری کمپنی کی حیثیت سے اینگرو فوڈز لمیٹڈ نے پہلی " پاکستان حلال اسمبلی" میں بھرپور شرکت کی۔یہ اسمبلی، پاک چائنا ایگریکلچر فورم اور فیصل آباد فوڈ فیسٹیول اینڈ نیوٹریشن ایکسپو کا اہم حصہ تھی۔اس اجلاس کا مقصد مختلف حلال اشیائے خورد و نوش کے برانڈز کو فروغ دینا تھا، جو مارکیٹ میں صارفین کے لئے دستیاب ہیں۔اینگرو فوڈز لمیٹڈ کی تمام کاوشوں کا محور صارفین کے لئے صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور مصنوعات کی تیاری ہے۔ اینگرو فوڈز کی تمام مصنوعات حلال ہیں اور اسلامک فوڈ اینڈ نیوٹریشن کونسل آف امریکا (IFANCA) سے سند یافتہ ہیں، جو "پاکستان حلال اسمبلی" کا مرکزی معاون ادارہ ہے۔ اینگرو فوڈز لمیٹڈ کے تمام قابل اعتماد برانڈز ،مثلاّّ؛ اولپرز ، امنگ، ترنگ اور اومور ، کی تمام مصنوعات، محفوظ اور معیاری خوراک کے تمام اصولوں کے مطابق تیار کی جاتی ہیں، جو قومی اور بین الاقوامی اداروں سے سند یافتہ ہیں۔اینگرو فوڈز میں سائنٹفک ریگولیٹری افیئرز کے مینجر- ڈاکٹر ناصر نے اجلاس میں ایک خصوصی نشست کی صدارت کرتے ہوئے ، Dietary Fats in Human Nutrition: Myths and Facts کے اہم موضوع پر خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ؛ غذائی صنعت کے لئے انتہائی ضروری ہے کہ ہر مرحلے پر مکمل شفافیت اور دیانت داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صارفین کی صحت اور غذائی نشو نما کی پوری ذمہ داری لی جائے۔ ایک ذمہ دار ادارے کے طور پر اینگرو فوڈز لمیٹڈ اپنے صارفین کو اوّلین ترجیح دیتا ہے۔ہم اس امر کو یقینی بناتے ہیں کہ ہماری تمام مصنوعات حلال سند یافتہ ہوں اور مکمل محفوظ غذائیت فراہم کریں۔ہمارا نظریہ ہے کہ اپنے صارفین میں آگاہی کو فروغ دیا جائے ،تاکہ ہر صارف حقائق اور افوہوں میں فرق کر سکے۔ اس حوالے سے اینگرو فوڈز نے تعلیمی حلقوں، غذائی ماہرین اور سائنسی اداروں کے ساتھ مشترکہ کاوشیں جاری رکھی ہیں۔ Dietary Fats سے متعلق یہ معلوماتی تجزیہ بھی اسی حوالے سے تیارکیا گیا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ایسی آگاہی مہمات کے ساتھ سائنسی تحقیق اور موثر قانون سازی کا عمل جاری رکھا جائے۔ صارفین کو اپنی تمام کاوشوں کا محور بنا کر، اینگرو فوڈز ، حلال، غذائیت بخش اور اعلیٰ معیاری مصنوعات کی تیاری پر پوری توجہ دیتا ہے۔اس ادارے کے لئے بنیادی اہمیت اس بات کی ہے کہ ؛ صارفین کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے جدید ترین حکمت عملی اپنائی جائے، جو بین الاقوامی اصولوں سے بھی مطابقت رکھتی ہو۔اس لئے اینگرو فوڈز کی مصنوعات کی تیاری کے دوران قومی اور عالمی اداروں کے جاری کردہ تمام ضابطوں کی مکمل پابندی کی جاتی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -