مالاکنڈ میں طالبات کے سکولوں میں 38 منصوبوں پر ایک کروڑ کی لاگت سے کام جاری ہے

مالاکنڈ میں طالبات کے سکولوں میں 38 منصوبوں پر ایک کروڑ کی لاگت سے کام جاری ہے

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام 2015-16 کے تحت مالاکنڈ میں طالبات کے سکولوں میں 38 منصوبوں پر ایک کروڑ کی لاگت سے کام جاری ہے۔ ضلع ناظم مالاکنڈ ۔ضلع ناظم مالاکنڈ سید احمد علی شاہ باچا نے کہاہے کہ ضلع مالاکنڈ میں ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے 2015-16 کے تحت طالبات کے مختلف سکولوں میں مجموعی طور پر 38 ترقیاتی منصوبوں پر 10.167 ملین روپے لاگت آئے گی۔ یہ بات انہوں نے آج اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ ضلع ناظم نے کہا کہ ان میں 5 منصوبے تخمیناََ دس لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کئے گئے ہیں جن میں مختلف سکولوں کے لئے میڈیا پراجیکٹر بمع لوازمات ، ساونڈ سسٹم ، لائبریری کتب، یوپی ایس بمع بیڑی ، الیکڑک واٹر کولر ، کمپوٹر سیٹ ، پرنٹر ز کی خریداری اور ہینڈ پمپوں کی تنصیب شامل ہے ۔ انہوں نے کہا۔ کہ 91 لاکھ 67 ہزار روپے کی لاگت سے 23 منصوبوں پر کام جاری ہے۔ جن کو انشاء اللہ جون 2018 سے قبل مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جن سکولوں میں ترقیاتی کام مکمل کیا گیا ہے ان میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول تھانہ خاص ، جی جی ایم ایس زور منڈی ، جی جی ایچ ایس پلواؤنیو ہیروشاہ اور ہریان کوٹ شامل ہیں۔ جبکہ جی پی ایس کنڈونونل تھانہ خاص ، تھانہ بانڈ ہ جات، ہیروشاہ کاران، مالاکنڈ کے منتخب سکولوں کے طلباء کو یونیفارم کی فراہمی سمیت مٹکنی ، طوطاکان ، پلوسئی بابا، بٹ خیلہ ، مینہ کوٹ ، اگرہ ، باغہ دین ، کلے کوپر، شوہ بانڈہ ، سخاکوٹ ، غرنگ درہ، سوران ورتیر، میاں گانوچم خار، غریب آباد بٹ خیلہ ، سنگینہ بٹ خیلہ اور قادر کلے کے گرلز سکول شامل ہیں۔ اسی طرح اس پروگرام میں گلونہ دمالاکنڈ کے تحت ضلع مالاکنڈ کے تمام سکولوں کے طلباء میں بورڈ میں 5 پوزیشن ہولڈر کو وظیفہ دینے کے لئے 30 لاکھ 23 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -