شعبہ ماحولیات عبد الولی خان یونیورسٹی کے زیرِاہتمام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا

شعبہ ماحولیات عبد الولی خان یونیورسٹی کے زیرِاہتمام مختلف تقریبات کا انعقاد ...

  

مردان(بیورورپورٹ) جنگلات کے عالمی دن کے حوالے سے شعبہ ماحولیات عبد الولی خان یونیورسٹی کے زیرِاہتمام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جنگلات کی اہمیت پر سیمنار منعقد کیا گیا ۔اس کے علاوہ واک کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔جو ماحولیات کی عمارت سے لے کر سنٹرل لائبریری تک کیا گیا۔طلباء و طالبات نے جنگلات کی اہمیت کے حوالے سے ہاتھوں میں بینرز اُٹھائے تھے۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف نیومیریکل اینڈ لائف سائنسز پروفیسرڈاکٹر اورنگزیب، چئیرمین شعبہ ماحولیات ڈاکٹر محمد قاسم، چئیرمین میتھس ڈاکٹر سعید اسلام، چئیرمین سٹیٹسٹکس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر سجاد، پروفیسرڈاکٹر ہمایون، ڈائریکٹر ایڈمن فاروق حسین ، اسسٹنٹ پرووسٹ آیاز احمد اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈین فیکلٹی آف نیومیریکل اینڈ لائف سائنسز پروفیسرڈاکٹر اورنگزیب او ر دیگر مقررین نے واک کے احتتام پر طلباء و طالبات سے خطا ب کرتے ہوئے کہ اس وقت پاکستان میں شجر کاری انتہائی ضروری ہے۔ہم سب کو مل کر پاکستان کی خوبصورتی بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔جنگلات کی بدولت ہم قدرتی آفات اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے شعبہ ماحولیات کی فیکلٹی کے کاوشوں کو سراہا۔آخر میں اکیڈیمک عمارت کے سامنے پودا لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -