ترقی پانے والے پولیس افسران عوام کی خدمت اور جان ومال کی حفاظت کیلئے اپنے اپ کو واقف کریں

ترقی پانے والے پولیس افسران عوام کی خدمت اور جان ومال کی حفاظت کیلئے اپنے اپ ...

  

مٹہ ( نما ئندہ ) ڈی ایس پی مٹہ سرکل اکبر خان شنواری نے کہا ہے کہ ترقی پانے والے پولیس افسران عوام کی خدمت اور جان ومال کی حفاظت کیلئے اپنے اپ کو واقف کریں انہوں نے کہا کہ ترقی پانے والے پولیس افسران اپنے بڑھتے ہوئے ذمہ داروں کو پوری کرنے کیلئے تیاررکھیں علاقے میں قیام امن اور ایک پرامن معاشرے کی قیام کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ تھانہ میں ترقی پانے والے اے ایس ایز کو سب انسپکٹر کے ترقی پانے کی سٹار لگانے کی موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ایچ اوز سید احمد خان شہنشاہ خان اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے اس موقع پر اے ایس ائی سلیم خان لیاقت علی خان سرفراز خان اسلام الحق اور عبداللہ کو سب انسپکٹر کے سٹارز لگا دی گئی ڈی ایس پی اکبر خان شنواری نے کہا کہ ترقی پانے والے پولیس افسران اپنے اوپر ذمہ داریوں کو پوری کرنے کیلئے کوشش کریں انہوں نے کہا کہ عوام اور پولیس ملکر ایک خوشحال پرامن اور منشیات سمیت جرائم سے پاک معاشرے کو تشکیل دے سکتے ہیں اسلئے عوام اور پولیس ملکر اپنے اپنے ذمہ داریوں کو پوری کریں انہوں نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -