جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس افسران اور جوان آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں
پشاور (کرائم رپورٹر) خیبر پختونخواہ میں امن و امان کے قیام کیلئے ملک وقوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس افسران اور جوان آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں وہ قومیں زندہ اور کامیاب ہوتی ہیں جو مشکل حالات میں ملک و قوم کی حفاظت کیلئے جان کی قربانی کا جذبہ رکھتے ہو ہمارے لئے شہداء انمول ہیں جسکی کوئی قیمت نہیں ہوتی امن کے قیام میں پولیس کی قربانیا ں لازوال ہیں پولیس شہداء کے لواحقین اور بچوں کے ساتھ غم اور خوشی میں برابر کے شریک ہیں کسی بھی حالات میں ہم آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے سی سی پی محمد طاہر خان کاملک سعد شہید پولیس لائن میں پویس شہداء کے لواحقین سے خطاب ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن میں پولیس شہداء کے لواحقین کے ساتھ ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سی سی پی اومحمد طاہر خان اور ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال، ایس ایس پی کوارڈنیشن عبد الرؤف بابر ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نثار خان ،ایس پی ہیڈ کوارٹر وسیم خلیل، ڈویژنل ایس پیز اور شہداء کے لواحقین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،سی سی پی او محمد طاہر خان نے پولیس شہداء کے لواحقین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک میں ارشاد ہے کہ جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں شہید ہو جائے اس کو مردہ مت کہو اللہ تعالیٰ کے ہاں وہ زندہ ہے۔ وہ قومیں زندہ اور کامیاب ہوتی ہیں جو مشکل حالات ،اوقات اور لمحات میں ملک و قوم کی حفاظت کی خاطر جان کی قربانی کا جذبہ رکھتے ہو وہ قومیں سر اٹھا کے چل سکتی ہیں جس میں ملک و قوم کی خاطر قربانی کا جذبہ ہو ملک و قوم کی حفاظت کی خاطر سب سے بڑی قربانی جان کی قربانی ہے محکمہ پولیس کا تمام شہدا کے لواحقین پر فخر ہے کہ جب ملک پر سخت وقت تھا سب سے قیمتی سرمایہ آپ لوگوں نے ملک و قوم پر نچاور کیا ہے صرف محکمہ پولیس نہیں بلکہ خیبر پختونخواہ کے عوام پر بھی شہداء کے لواحقین اور بچوں کا حق ہے آپ لوگوں نے دلیری ثابت قدمی ، جرات ، حوصلہ اور کامیابی کیساتھ سخت وقت میں خندائے پیشانی کیساتھ وقت گزارا ،آپ کے شہید بچو ں اور والدین کا نعم البدل کوئی نہیں ہے آپ لوگوں کا حق ہمیشہ رہیگا ،کے پی کے پولیس شہداء کے لواحقین کے والدین ہیں شہید ہونے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی قربانیوں سے خیبر پختونخوا بالخصوص پشاورمیں امن کے قیام میں مدد ملی ہے ہمارے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے نہ صرف ملک و قوم کو پر امن ماحول فراہم کیا بلکہ ان کی ان قربانیوں کی بدولت خیبر پختونخوا پولیس کو آج ملک بھر کی پولیس فورس میں سب سے اعلی مقام حاصل ہے پوری پولیس فورس ہرمحاذ پر پولیس شہداء کے لواحقین اور بچوں کے ہمراہ کھڑی ہے ۔سی سی پی او اور ایس ایس پی آپریشنز نے شہداء کے لواحقین اور بچوں میں تحائف اور کھیلوں کے سامان تقسیم کیے جس پرشہداء کے بچوں اور لواحقین نے خوشی کا اظہار کیا ۔