شبقدرمیں چوری اورڈکتیے کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کیخلاف مظاہرہ

شبقدرمیں چوری اورڈکتیے کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کیخلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر (تحصیل رپورٹر ) چارسدہ اور شبقدر میں چوری ،راہزنی اور ڈکیتی کے بڑھتے واقعات کے خلاف شبقدر بازار مین چوک میں احتجاجی مظاہرہ متحدہ شاپس کیپر ایسوسی ایشن کے صدر سے لاکھوں روپے لوٹنے اور شبقدر بازار میں دن دیہاڑے موبائل فون دوکانوں سے لاکھوں کی چوری ہوئی پولیس تاجر وں اور دوکانداروں کوتحفظ فراہم کریں چوروں اور رہزنوں کو تین دن کے اندر گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزائیں دیں بصورت دیگر ڈی پی او چارسدہ اور آجی خیبر پختون خواء کے دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شرو ع کرینگے یہ باتیں شبقدر بازار کے تاجر اور دوکاندار یونین کے عہدیداروں نے شبقدر مین چوک میں گزشتہ روز چارسدہ شاپس کیپر ایسوسی ایشن کے صدر حکیم اللہ عرف فوجی سے دن دیہاڑے 46لاکھ روپے زبردستی اسلحہ کی نوک پر لیکر ان کو زخمی بھی کر دیا جبکہ شبقدر میں زوہیب موبائل سنٹر سے گزشتہ جمعہ کی نماز کے بعد دن دیہاڑے پانچ لاکھ روپے کے موبائل فونز اور نقدی لے اُڑے اور اسی طرح شبقدر بازار میں چوری کی واردتیں اور بھی ہوئی جس پر تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا تاجروں اور دوکانداروں کے رہنماؤں نور احمد مہمند ،حاجی قلندر خان ،خیر الناس ،سیٹھ ہوٹل والا اور دیگر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے قانون کے مطابق بازار کے دوکانداروں اور تاجروں کو اپنی جان و مال کی حفاظت کے لیے اسلحہ پاس رکھنے کی اجازت دی جائے جبکہ پولیس کے اعلیٰ حکام سے چوروں اور رہزنوں کو تین دن کے اندر گرفتار کرنے کا الٹی میٹم دیا گیا انہوں نے کہا کہ چوروں اور رہزنوں کی عدم گرفتاری کی صورت میں پولیس کے اعلیٰ حکام کے دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کرینگے