صوابی میں ناخواشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے موک ریہرسل کی گئی

صوابی میں ناخواشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے موک ریہرسل کی گئی

  

صوابی ( بیورورپورٹ )پولیس لائن شاہ منصور میں پولیس انٹی رائٹ سکواڈ نے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے موک ریہرسل کی گئی ، تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس صلاح الدین خیبر پختونخواکی وضع کردہ ہدایات کے پیش نظر ڈی پی او صوابی سہیل خالد کی خصوصی ہدایت پرڈی ایس پی افتخار خان ، انسپکٹر RI سجاد خان ،CDI,sشاہ فیصل اور ممتاز خان کی زیر نگرانی کسی بھی ناخوشگوار واقعہ نمٹنے کے لئے صوابی پولیس لائن میں مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کی مشقیں کی گئیں، جس میںOG-9 کے تحت مختلف مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کے مختلف طریقے دہرائے گئے جن کا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ پر امن طریقے سے منتشر کیا جائے اور کم سے کم نقصان ہوتاکہ عوام پر امن رہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -