طالبہ کو بلیک میل کرنے والے پروفیسر کی ضمانت منظور

طالبہ کو بلیک میل کرنے والے پروفیسر کی ضمانت منظور

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے یونیورسٹی کی سابقہ طالبہ کو بلیک میل کرنے والے ایسوسی ایٹ پروفیسر عمر شوکت کی ضمانت 40 ہزار کے عوض منظور کر لی ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو بلیک کرنے والے ایسوسی ایٹ پروفیسر عمر شوکت کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔ عدالت میں ملزم کے وکیل عامر جمیل کا کہنا تھا کہ لڑکی نے خود اپنی فیس بک آئی ڈی سے میرے موکل پروفیسر عمر شوکت کو تصاویر بھیجیں ۔ لڑکی خود میرے موکل سے شادی کرنا چاہتی تھی لیکن میرا موکل شادی کے لیے تیار نہیں تھا ، جس پر مدعی نے بہن کی شادی میرے موکل سے کرانے کے لیے مقدمہ درج کرایا ۔ عدالت نے ملزم عمر شوکت کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 40 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ۔ واضح رہے کہ ملزم کے خلاف مدعی عمر خالد نے تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج کرایا تھا ، جس میں انہوں نے بہن کو 5 لاکھ روپے نہ دینے پر تصاویر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے اور چہرے پر تیزاب پھینکنے کے الزامات لگائے گئے تھے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -