خاتون سے بداخلاقی میں ملوث ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

خاتون سے بداخلاقی میں ملوث ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے ڈکیتی کے دوران خاتون کے ساتھ زجتماعیبداخلاقی کرنے والے پانچ ملزمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو پولیس نے سرجانی ٹان سے گرفتار پانچ ملزمان نقیب عرف مشین ، نوید ، عثمان ، عبید الرحمن اور علی رضا عرف لکی کو پیش کیا ۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ گرفتار ملزمان نے 27 فروری کو سرجانی میں واقع ایک گھر میں ڈکیتی کی ۔ ڈکیتی کے دوران ملزمان نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ بعد میں ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کا موبائل فون مارکیٹ میں فروخت کر دیا ، جسے مارکیٹ سے منگھوپیر مشکی پاڑے کے رہائشی نے خریدنے کی غرض سے سم لگائی ، جس کے ذریعہ تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ان کے مفرور دو ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا ۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزمان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ لینے کی استدعا کی ، تاہم عدالت نے ملزمان کو پانچ روز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سرجانی میں مقدمات درج ہیں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -