شانختی کارڈ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں : حافظ نعیم الرحمن

شانختی کارڈ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں : حافظ نعیم الرحمن

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے ڈی جی نادرا لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ عجم خان درانی سے اس امید اور توقع کا اظہار کیاہے کہ وہ زیادہ مؤثر طریقے سے شناختی کارڈ کے اجراء میں پیش آنے والے مسائل و مشکلات سے نبرد آزما ہونے کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے شہریوں کو درپیش مسائل کا ازالہ کریں گے۔ ہمیں امید ہے کہ افسران بھی تبدیلی یا نئے ڈی جی نادرا کا تقرر مسائل کے حل میں سست روی کا سبب نہیں بنے گا اور نئے ڈی جی نادرا کراچی کے مسائل کو سمجھنے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے مگر بد قسمتی سے شناختی کارڈ کے حصول میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا ہے ۔ جماعت اسلامی نے اس ضمن میں شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوششیں کیں ۔احتجاجی مظاہرے اور دھر نے دیئے جس پر خود چیئر مین نادرا عثمان مبین کو نوٹس لینا پڑا ۔ چیئر مین نادرا نے خود صورتحال کا جائزہ لیااور امید دلائی کہ شناختی کارڈ کے حصول میں شہر یوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ چیئر مین نادرا کے دفاتر کے دورے اور انتظامات کے بچشم خود مشاہدے کے بعد صورتحال میں کچھ بہتری آئی ہے مگر اس کے باوجود اب بھی متعدد دفاتر میں لمبی لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں ۔مردو خواتین پریشانی سے دوچار ہیں ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ نادرا میں چیک اینڈ بلینس کا نظام مؤثر کیا جائے ۔بلاک شناختی کارڈ کی بحالی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اور تصدیقی عمل کو سر عت کے ساتھ پای�ۂ تکمیل تک پہنچایا جائے تا کہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں ۔#

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -