سابق چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن کے خلاف ریفرنس دائر

سابق چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن کے خلاف ریفرنس دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیب حکام نے سابق چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن سمیت 12 ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا ۔ نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت 30 مارچ کو ہو گی ۔ نیب حکام نے سابق چیف سیکرٹری صدیق میمن ، غلام عباس سومرو ، سابق سیکرٹری لینڈ اینڈ یوٹی لائزیشن عبدالقدیر میمن ، سابق ایڈیشنل سیکرٹری لینڈ اینڈ یوٹی لائزیشن غلام مصطفی سہاگ ، موسی کاظمی سمیت 12 ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کرایا ۔ دائر ریفرنس میں ملزمان پر کورنگی کی 6 ایکڑ زمین جعلی دستاویزت بنا کر فروخت کرکے قومی خزانے کو 55 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کے الزامات لگائے گئے ہیں ۔ عدالت نے دائر ریفرنس منظور کر لیا ۔ دائر ریفرنس پر سماعت 30 مارچ کو ہو گی ۔