رینجرز کی کارروائیاں ، 10ملزمان گرفتار ،اسلحہ و منشیات برآمد

رینجرز کی کارروائیاں ، 10ملزمان گرفتار ،اسلحہ و منشیات برآمد

  

کراچی(کرائم رپورٹر)رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنلز سمیت10 ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ،منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق ماڈل کالونی اور سعید آباد سے رینجرز نے دو ملزمان بہادر اور صدام کو گرفتار کیا ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں،جمشید کواٹر،اتحاد ٹاون اور مدینہ کالونی سے 6 ملزمان کو گرفتار کیا ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں،جبکہ سعید آباد اور اتحاد ٹاون سے دو ملزمان نزیر اور خالد عرف گبول کو گرفتار کیا ملزمان منشیات فروشی لینڈ گریبنگ اور ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں،ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ایمونیشن اور مسروقہ سامان برآمدکیا گیا ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -