پنج تیرتھ کی تاریخی حثیت بحال کرنے کیلئے رٹ دائر

پنج تیرتھ کی تاریخی حثیت بحال کرنے کیلئے رٹ دائر

  

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاورکے علاقہ ہشتنگری میں قائم چچایونس پارک کو ختم کرکے پنج تیرتھ کی تاریخی حیثیت بحال کرنے کے لئے پشاورہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائرکردی گئی اورعدالت عالیہ پشاورکے جسٹس قیصررشید اورجسٹس سیدافسرشاہ پرمشتمل دورکنی بنچ نے خیبرپختونخواکے چیف سیکرٹری ٗ سیکرٹری آرکیالوجی اورناظم ٹاؤن ون کونوٹس جاری کرکے 25اپریل تک جواب مانگ لیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے خورشید خان ایڈوکیٹ کی جانب سے دائررٹ کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ چچایونس پارک جس مقام پرقائم کیاگیاہے یہاں پنج تیرتھ ہے جس کی اڑھائی ہزار سال پرانی تاریخ ہے اوراس پرفیملی پارک قائم کیاگیاہے جبکہ یہ آثارقدیمہ میں آتاہے لہذااسے آثارقدیمہ کے حوالے کیاجائے اور پنج تیرتھ کی تاریخی حیثیت بحال کی جائے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل کے بعد خیبرپختونخواکے چیف سیکرٹری ٗ سیکرٹری آرکیالوجی اورناظم ٹاؤن ون کونوٹس جاری کرکے 25اپریل تک جواب مانگ لیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -