ڈپٹی کمشنر شانگلہ کا چارج سنبھالنے کے بعد زیرصدارت اجلاس

ڈپٹی کمشنر شانگلہ کا چارج سنبھالنے کے بعد زیرصدارت اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر شانگلہ تشفین حیدر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ضلع کے اسسٹنٹ کمشنرز،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداروں اور نائب تحصیلداروں کے ساتھ تعارفی اجلاس کی صدارت کی۔انھوں نے ضلع کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری دفاتر میں اوقات کی سختی سے پابندی کو یقینی بنائیں اور عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ انھوں نے تمام اسسٹنٹ اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ میٹرک امتحانات 2018میں ناجائز ذرائع کو روکنے کیلئے امتحانی ھالوں پر چھاپے ماریں اور ان امتحانات کیلئے کئے گئے انتظامات کی موثر نگرانی کو یقینی بنائیں۔علاوہ ازیں ٹی ایم اے الپوری نے یونین کونسل لیلونئی میں آوارہ کتوں کے خلاف آپریشن کیا جو عوام کیلئے تکلیف کا باعث بنے ہوئے تھے ۔ ٹی ایم اے نے الپوری میں صفائی بھی جاری رکھی۔