الحاج سفیر محمد کو بہترین ڈسٹرکٹ لیبارٹری سپروائزر کاایوارڈ دے دیا گیا

الحاج سفیر محمد کو بہترین ڈسٹرکٹ لیبارٹری سپروائزر کاایوارڈ دے دیا گیا

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)پراونشل ٹی بی کنٹرول پروگرام خیبرپختونخوا کی جانب سے بہترین کارگردگی پر ضلع کوہاٹ کے ڈسٹرکٹ لیبارٹری سپروائزر الحاج سفیر محمد کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر مقصود علی خان اور پراجیکٹ منیجر ڈاکٹر عبدالخالق کی ہدایت پر ڈی ایچ او کوہاٹ ڈاکٹر مشرف خان نے ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں سفیر محمد کو ایوارڈ دیا اور بہترین خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ موصوف آئندہ بھی یہی کارکردگی برقرار رکھیں گے۔تقریب میں ڈی ٹی او ڈاکٹر طارق عزیز نے بھی شرکت کی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -