جنگلات کو بچانے کیلئے عوام اور ذمہ دار ادارے ملکر کام کریں

جنگلات کو بچانے کیلئے عوام اور ذمہ دار ادارے ملکر کام کریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹہ ( رحیم خان ) پاک فوج کے ملاکنڈ ڈویژن کے جی او سی میجر جنرل عامر احمد اعواناور کمشنر ملاکنڈویژن ظہر اسلام نے کہا ہے کہ جنگلات کو بچانے کیلئے عوام اور ذمہ دار ادارے ملکر کام کریں کیونکہ جنگلات کی حیات اصل میں قوم اور انسانی زندگی کی حیات ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت جنگلات میں کمی کی وجہ سے طرح طرح کی افات اجاتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے افضل خان لالا پوسٹ گریجویٹ کالج مٹہ میں سوات یونیورسٹی انتظامیہ اور پاک فوج کے تعاون سے عالمی یوم جنگلات 21مارچ کے حوالے ایک پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے کرنل شاہد بشیر کرنل ریٹائرڈ عبدالغفار خان مٹہ کالج کے پرنسپل اور دیگر نے بھی خطاب کی جبکہ تقریب میں پاک فوج کے افسران بالا، سول انتظامیہ کے افسران بالا، سوات یونیورسٹی کے پروفیسرز حضرات، و علاقہ معززین نے کثیر تعداد میں شر کت کی ،تقریب کے مہمان خصو صی پاک ارمی کے جی او سی ملاکنڈ ڈویژن میجر جنرل عامر احمد اعوان نے کہا کہ جنگلات کے حیات در اصل قوم کے حیات ہے انہوں نے کہا کہ جنگلات کے کٹائی کے وجہ سے سیلاب و دیگر مسائل رونما ہوتے ہے جنگلات کی حفاظت نہ صرف محکمہ جنگلات کے زمہ داری اور نہ ہی صرف پاک فوج کے زمہ داری ہے بلکہ جنگلات کے حفاظت قوم کو اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے بھی کر نا ہوگا،جی او سی ملاکنڈ ریجن عامر احمد اعوان نے مذید کہا کہ سوات میں اب بھی جنگلات کا وہ مزہ نہیں رہا جو پہلے کبھی ہوتا تھا انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے انے بعد جنگلات کے کٹائی پر پابندی لگی ،اسی طرح اس قوم کے خاطر ہم نے دریاوں سے ریت اور باجری نکالنے پر پابندی لگائی اور وہ اس لئے کہ وہاں جنگلات کٹ رہے ہے اور یہاں اپ دریا کنارے بڑے بڑے کھڈے کھود کر دریاوں کو نیچے سے کھوکلا کر رہے ہے تو اخر ہم اپنے انے والے نسلوں کو کس چیز کا تحفظ دینگے اور انہیں بتائینگے کیا ،انہوں نے کہا کہ پختون تحفظ والو ں کا زہن کھبی اس طرف کیوں نہیں گیا کہ جنگلات کے کھٹائی اور دریاوں سے باجری نکالنا قوم کا کیلئے کتنا بڑا مسلہ بن سکتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ باہر احتجاج میں چیک پوسٹوں پر ناروا سلوک کے بات کر تے ہے اور جب ان سے اندر بات کی جاتی ہے تو کہتے ہے دریا سے ریت اور باجری نکالنے کی اجازت دی جائے،ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ قوم کے کسی بھی طرح سے خیر خواہ نہیں ہے،جی او سی ملاکنڈ ریجن نے کہ پاک فوج سواتی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنائی گی جبکہسوات یونیورسٹی کے پروفیسرز ڈاکٹر نوید عالم،ڈاکٹر محمد ایاز،ڈاکٹر محمد زاہد نے بھی جنگلات کے تحفظ کے بارے میں بریفنگ دی اور جنگلات کے کھٹائی سے پیدا ہونے والے نقصانات سے بھی عوام کو اگاہ کیا،تقریب میں دیگر مہمان گرامی ضلعی نائب ناظم عبدالجبار خان،ریٹائرڈ بریگئڈئرڈاکٹر محمدسلیم خان،صلاح الدین خان،چیر مین سپورٹس کمیٹی مقصود علی خان،تحصیل ناظم عبداللہ خان،ایس پی اپر سوات مشتاق ودیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے،اسی طرح سوات یونیورسٹی کے طالب علموں نے سبق اموز ٹیبلو پیش کر کے شر کا ء کو محظوظ کیا