کوھاٹ میں سڑکوں کاتعمیراتی کام تکمیل کے آخری مراحل میں

کوھاٹ میں سڑکوں کاتعمیراتی کام تکمیل کے آخری مراحل میں

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوھاٹ میں سڑکوں کاتعمیراتی کام تکمیل کے آخری مراحل میں ‘سڑکوں کی باربار اونچائی سے بجلی کی تاریں گاڑیوں سے ٹکرانے لگیں ‘ واپڈا کھمبوں اور تاروں کی اونچائی کے لئے بھی اقدامات کرے کوھاٹ کے عوامی وسماجی حلقوں نے موجودہ حکومت کے دور میں شہر بھر کے سڑکوں کی تعمیر ومرمت پر نہایت مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے تبدیلی سے تعبیر کیا ہے کہ اس سے قبل سڑکوں کی صرف پیوند کاری پر توجہ دی جاتی تھی مگر شہر کے چاروں طرف کی سڑکیں انتہائی‘ بہترین اور معیاری میٹریل استعمال کرکے بنائی گئی ہیں اور چند ایک تکمیل کے مراحل میں ہیں تاہم انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ سڑکیں اونچی ہونے کے تناسب سے کھمبوں پر لگی تاریں نیچے آچکی ہیں اکثر گاڑیاں مین بازار پرانا جیل روڈ‘ گریجویت گرلز کالج روڈ‘ کمال پلازہ اور دیگر مقدمات پر آتے وقت تاروں سے ٹکراتی ہیں جو انتہائی خطرے کی علامت ہے ان حلقوں نے واپڈا حکام سے مطالبہ کیا کہ کھمبوں کی اونچائی بڑھا کر ان تاروں کواوپر لے جایاجائے تاکہ سڑکوں کی تعمیر سے عوام اور گاڑی ڈرائیوران کو بازار میں آتے وقت مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -