شبقدر میں قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائی18اشتہاری گرفتار
شبقدر( تحصیل رپورٹر)شبقدر پولیس کا منشیات فروشوں اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائی،بارہ کلو چرس،دس عدد پستول ،85عدد کارتوس بر�آمد ،کا روائی کے دوران 30مشتبہ افراد،12غیر قانونی کرایہ دار جبکہ اٹھارہ مجرمان اشتہاری گر فتار مذید کاروائیاں جاری ہیں عوام پولیس سے تعاون کرے تو علاقے کو ہر قسم برائیوں سے پاک کیا جائیگا یہ باتیں تھانہ شبقدر کے ایس ایچ او عارف خان نے شبقدر میڈیا سنٹر کے صحافیوں کو بتائی انہوں نے کہا ڈی ایس پی شبقدر انعام جان خان نے ہدایات جاری کی کہ ڈی پی او چارسدہ ظہور بابر خان نے ہدایت دی ہے کہ شبقدر میں تمام سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے جس پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے میں نے پولیس کی بھاری نفری اپنے ساتھ لیکر علاقے بھر میں منشیات فروشوں اشتہاری ملزمان غیر قانونی کرایہ داروں کے خلاف بھر کاروائی کی اس دوران ہم نے منشیات فروشوں سے 12کلو چرس برآمد کی جبکہ کاروائی کے دوران تیس مشتبہ افراد سمیت اٹھارہ مجرمان اشتہاری بھی گرفتار کر لیے جبکہ دس عدد پستول اور درجنوں کارتوس بھی اپنے قبضے میں لے لی انہوں نے کہا کہ علاقے میں کسی قسم کی غیر قانونی کام برداشت نہیں کرینگے اور تمام برائیوں کو عوام کے تعاون سے ختم کرینگے انہوں نے کہا شبقدر امن کا گہوارہ بنا کر دم لینگے