تعلیم کے بغیر ترقی امن و آشتی کا قیام ممکن نہیں : پروفیسر آبا سین یوسفزئی

تعلیم کے بغیر ترقی امن و آشتی کا قیام ممکن نہیں : پروفیسر آبا سین یوسفزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر (نمائندہ خصوصی )تعلیم کے بغیر معاشی ،معاشرتی ترقی اور پرآمن ماحول کا قیام ممکن نہیں ۔ دورخاضر کے مطابق علوم سے نئی نسل روشناس کرانا وقت کی ضرورت ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار شبقدر ترخہ میں اقراء روضۃ اطفال سکول میں سالانہ تقسیم انعامات کے موقع پر منعقدہ تقریب سے ممتاز ادیب و شاعر پروفیسر آباسین یوسفزئی ۔ ڈاکٹر الطاف ، آفاق ایجوکیشن فاونڈیشن او ماہر تعلیم احمد یار خان ، ودود نعمانی ،ممبر تحصیل کونسل زین العابدین ۔سجاد احمد اور سکول پرنسپل جان محمد ۔خیات ا قبال خیات کی ۔ تقریب میں سکول طلباء ، والدین اور کثیر تعداد میں مقامی عمائدین نے شرکت کی ۔ تقریب میں سکول طلباء نے خاکے ، نظمیں اور تقریری مقابلوں سے آنے والے مہمانوں سے خوب داد وصول کی ۔ تقریب کے دوران سکول میں سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشن ھاصل کرنے والے طلباء کو انعامات دیئے گئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی اور آدبی سرگرمیاں طلباء میں خود اعتمادی اور ان کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو ابھار دیتا ہیں ۔ مقررین نے کہاکہ شہری علاقوں میں جہاں طلباء و طالبات کو اپنی صلاحیتیں دیکھانے کیلئے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں لیکن دیہی علاقوں میں اس قسم کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ترخہ کلی میں اقراء روضۃ اطفال سکول نے طلباء و طالبات کو شہری علاقوں کے برابر وسائل فراہم کرنے طلباء کو اپنی صلاحیتیں دیکھانے کا زبردست موقع فراہم کر دیا ہیں ۔ جو دیگر تعلیمی اداروں کیلئے ایک مثال بن گئی ۔ انہوں نے سکول میں طلباء کے صلا حیتوں کو سراہا اور کہا کہ شبقدر اور ان دیہی علاقوں کے طلباء و طالبات میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ۔اور اگر انہیں اپنی صلاحیتیں دیکھانے کا موقع دیا جائے تو وہ سب سے زیادہ ٹیلنٹ د یکھا سکتے ہیں