انجمن متحدہ دکانداران کاپولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

انجمن متحدہ دکانداران کاپولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر ( نامہ نگار) انجمن متحدہ دکانداران کاپولیس کے خلاف اختجاجی مظاہرہ ۔پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی ۔تاجروں کو تحفظ دینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چارسدہ میں تاجر رہنماء سے دن دہاڑے لاکھو روپے چھینے اور اس کو تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف شبقدر بازار ختم نبوت چوک میں انجمن متحدہ دکانداران کے صدر نور احمد مہمند کے قیادت میں ایک زبردست اختجاجی مظاہرہ ہوا جس میں جنرل سکرٹری حاجی قلندر خان سیٹھ۔ شہنشاہ اور دیگر دکانداران نے خطاب کر تے ہوئے کہا پولیس تاجروں کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ پولیس تاجروں اورعام شہریوں کو تو روز روز تلاشی کر کے بے عزت کر تے ہے۔ اس کے ساتھ چاقو تک نہیں چھوڑ تے۔ لیکن ڈاکووں کے ساتھ مل کر رات کے بجائے دن کی روشنی میں بندوق کے نوک پر لوٹا جارہاہے۔ انہونے کہا کہ پولیس یا تو ہمیں بھی بندوق رکھنے یا ہمیں تحفظ دیں۔ جب تک پولیس نے ڈاکووں کو گرفتار نہیں کیا تب تک تاجروں کا اختجاج جاری رہیگا۔