ڈیرہ میں پولیس کی کاروائی گرفتار آدھا کلو چرس برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان ( نما ئندہ پا کستان)ڈی پی او ڈیرہ ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر ایس ایچ او کینٹ فہیم ممتاز نے گیلانی ٹاؤن میں کاروائی کے دوران آدھا کلو سے زائد چرس ‘ ضمیر آباد میں چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرکے اس سے اسلحہ برآمد کرلیا ‘ گیلانی مارکیٹ اور پاکستان پلازہ میں کرایہ داری کے کوائف نہ ہونے پر دو افراد کوگرفتارکرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ خان کی ہدایت پر ایس ایچ او کینٹ فہیم ممتاز نے پولیس نفری کے ہمراہ گیلانی ٹاؤن میں بدنام زمانہ منشیات فروش محمد بلال ولد غوث بخش مغل سکنہ بختاور آباد سے 540گرام چرس برآمدکرلی جبکہ پولیس کو چوری کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم عمران سکنہ ضمیر آباد کو گرفتار کر لیا اور اس سے ایک پستول اور 5کارتوس برآمدکرلئے ‘ اسی طرح پاکستان پلازہ اور گیلانی مارکیٹ کے بالاخانوں پر کرایہ داری کے کوائف متعلقہ تھانے جمع نہ کرانے پر فضل دین بلوچ اور محمد خان نیازی کو گرفتار کرلیا۔