سری لنکا کے صدر3 روزہ دورے پرآج پاکستان پہنچیں گے

سری لنکا کے صدر3 روزہ دورے پرآج پاکستان پہنچیں گے
سری لنکا کے صدر3 روزہ دورے پرآج پاکستان پہنچیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے، دورے کے دوران وہ صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدر ممنون حسین کی دعوت پر سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سنیا آج 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔

سری لنکن صدر متھری پالا سری سنیا اپنے دورے کے دوران یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی سرکاری تقریبات میں سرکاری مہمان کے طور پر شرکت کریں گے۔

معزز مہمان پاکستان میں اپنے قیام کے دوران دوران سری لنکا اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے بات چیت کریں گے اور اس دوران اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سری لنکن صدر متھری پالا سری سنیا کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -