نوازشریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد

نوازشریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد
نوازشریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازکی نیب ریفرنسز میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کردیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے نیب ریفرنسزمیں ایک ہفتے کیلئے حاضری سے استثنیٰ کیلئے درخواستیں دائر کی تھیں،درخواست کےساتھ کلثوم نوازکی میڈیکل رپورٹ بھی لگائی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کلثوم نواز کی گردن پر کینسر ٹیومردوبارہ ظاہر ہوگیا ہے،ڈاکٹرز کی ان کی سرجری تجویزکی ہے ، نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے عیادت کیلئے لندن جانا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں 26مارچ سے ایک ہفتے کیلئے حاضری سے استثنیٰ دیاجائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی جگہ ان کے نمائندے علی ایمل جبکہ مریم نوازکی جگہ ان کے نمائندے جہانگیرجدون پیش ہوں گے۔

نیب پراسیکیوٹر نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر رکھی ہے ،رپورٹ میں کہیں لکھا کہ پورے خاندان کو لندن میں موجود ہونا چاہئے،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ حسن اور حسین نواز پہلے ہی لندن میں موجود ہیں اور کلثوم نواز کے علاج معالجے کے معاملات دیکھ رہے ہیں۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کردیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -