444انسانوں کے قاتل راﺅ انوار کو ایسی سزا دی جائے کہ آئندہ کوئی بھی بے گناہ نقیب کی طرح نہ مارا جائے: نور رحمان

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کے ہاتھوں جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نقیب اللہ محسود کے کزن نور رحمان کا کہنا ہے کہ راو¿ انوار نے 444انسانوں کا قتل کیا ہے ، انہیں ایسی سزا دی جائے کہ آئندہ کوئی بھی بے گناہ یوں نہ مارا جائے۔ راﺅ انوار کو ہم سے کوئی خطرہ نہیں بلکہ محسود قبائل کو ان سے خطرہ ہے۔
نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نور رحمان نے کہا کہ سابق ایس ایس پی راﺅ انوار کے سپریم کورٹ کے ڈر سے پیش ہونے پر خوش ہیں اور پر امید ہیں کہ ان کو عدالت سے انصاف ملے گا۔عدالت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ راﺅ انوار اور اس کی پوری ٹیم کو قانون کے مطابق ایسی سزا دی جائے کہ کوئی بھی پاکستانی ان کے ہاتھوں یوں نہ مارا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ محسود خاندان نے کراچی اور اسلام آباد میں دھرنے دیے لیکن ایک لائٹ تک نہیں توڑی۔را?ﺅانوار نے 444انسانوں کا قتل کیاہے اس لیے اس کا ڈر محسود قبیلے کے افراد کو ہے جنہوں نے اسلام آباد پیشی پر جانا ہو گا۔راﺅ انوار ایک مجرم ہیں ان کو صرف عدالتوں کا ڈر ہے۔
نور رحمان نے دباﺅ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ان کے اوپر کوئی دباﺅ نہیں ہے اور نہ ہی وہ کسی دباﺅ میں آئیں گے، ’ راﺅ انوار نے ہمارے معصوم بھائی کو بے دردی سے شہید کیا، ہم انصاف کی جدوجہد جاری رکھیں گے‘۔