راؤانوار اسلام آباد سے کراچی منتقل ،طیارے میں ایک مسافر نے سیلفی لینے کی خواہش ظاہر کی تو سابق ایس ایس پی نے کیا کردیا؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

راؤانوار اسلام آباد سے کراچی منتقل ،طیارے میں ایک مسافر نے سیلفی لینے کی ...
راؤانوار اسلام آباد سے کراچی منتقل ،طیارے میں ایک مسافر نے سیلفی لینے کی خواہش ظاہر کی تو سابق ایس ایس پی نے کیا کردیا؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ کے حکم پر گرفتار رائو انوار کو اسلام آباد سے نجی ایئرلائن کی پروز کے ذریعے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق رائو انوار کو پولیس نے ملیر کینٹ تھانے منتقل کر دیا ہے۔بتایا گیا کہ طیارے میں موجود مسافروں نے رائو انوار کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا لیکن معطل ایس ایس پی نے سیلفی کھنچوانے سے انکار کردیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ رائو انوار طیارے میں خوشگوار موڈ میں اور پر اعتماد نظر آ رہے تھے۔رائو انوار نے طیارے میں فون پر اپنے گھر والوں سے بات کی اور انہیں اپنی خیریت سے آگاہ کیا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -