عدالت نے ایم کیو ایم کے بانی کو بڑا جھٹکا دے دیا

عدالت نے ایم کیو ایم کے بانی کو بڑا جھٹکا دے دیا
عدالت نے ایم کیو ایم کے بانی کو بڑا جھٹکا دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کے خلاف آرٹیکل 6کی کارروائی کے لیے 3رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا ۔تفصیل کے مطابق الطاف حسین کے خلاف کارروائی کے لیے تشکیل دیے جانے والے 3رکنی بنچ کی سربراہی جسٹس مظاہر علی کریں گے جبکہ اس میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عالیہ نیلم بھی شامل ہونگی ۔بنچ 29مارچ سے درخواستوں کی سماعت کرے گا ۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ بانی نے پاکستان مخالف بیانات دئیے لہذا اس کے خلاف بغاوت کی کارروائی کا حکم دیا جائے ۔

مزید :

قومی -