حکومت نے گوادر میں نئے شپ یارڈ منصوبے کی منظوری دیدی

حکومت نے گوادر میں نئے شپ یارڈ منصوبے کی منظوری دیدی
حکومت نے گوادر میں نئے شپ یارڈ منصوبے کی منظوری دیدی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے گوادر میں نئے شپ یارڈ منصوبے کی منظوری دیدی ہے، نئے شپ یارڈ میں بڑے سمندری آئل ٹینکرز بھی تیار کئے جائیں گے اور کمرشل جہازوں کی مرمت کی جائے گی۔

یوٹیب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق وفاقی کابینہ کی طرف سے منظور کئے گئے اس منصوبے پر 3 سے 5 برس کے اندر عملدرآمد ہو گا۔ شپ یارڈ میں آئل اور گیس ٹینکرز کی مرمت اور بحالی کی سہولت بھی ہو گی۔ پاکستان نیوی کا کہنا ہے کہ مذکورہ منصوبے سے خودانحصاری میں مدد ملے گی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ منصوبے سے ملازمت کے مواقع پیدا ہونگے اور ملک میں معاشی ترقی ہو گی سی پیک کے باعث پاکستان نیوی کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے اور کراچی شپ یارڈ ضروریات پوری نہیں کرتا، پاکستان میں کم سہولیات کے باعث زیادہ تر کمرشل جہازوں کی مرمت سنگاپور میں کرائی جاتی ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -