سبزی منڈی میں چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو دکانداروں نے اسے مٹروں کی 17 بوریاں انعام میں دے دیں کیونکہ۔۔۔

سبزی منڈی میں چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو دکانداروں نے اسے مٹروں کی 17 بوریاں ...
سبزی منڈی میں چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو دکانداروں نے اسے مٹروں کی 17 بوریاں انعام میں دے دیں کیونکہ۔۔۔

  

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن )سبزی منڈی میں چورکارروائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو آڑھتیوں نے 17بوریاں اٹھانے پر معاف کرنے کی پیشکش کردی ۔چور نے آڑھتیوں کی شرط نہ صرف قبول کی بلکہ جیت بھی گیا۔

تفصیل کے مطابق شجاع آباد کی سبزی منڈی میں چور مٹر کی بوری چوری کرےت ہوئے پکڑا گیا جس پر آڑھتیوں نے اس کے ساتھ شرط رکھی کہ مٹر کی 17بوریاں اٹھا لو تو معاف کردیں گے ۔چور نے یہ شرط قبول کر لی اور مٹر کی 17بوریاں اپنے کندھوں پر رکھ کر سب کو دنگ کردیا ۔چور نے شرط جیتی تو آڑھتیوں نے بھی دل بڑا کر کے نہ صرف چور کو معاف کردیا بلکہ مٹر کی 17بوریاں بھی اس کے حوالے کردیں ۔چور نے جب انعام حاصل کیا تو اس کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا اور اس نے لوگوں کے سامنے ورزش کرتے ہوئے اپنے جو ش و جذبے کا اظہار کیا ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ملتان -