نیب نے خواجہ سلمان رفیق کو آج شام 4 بجے طلب کر لیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب لاہورنے مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کو آج شام 4 بجے طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ نیب لاہور نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق کو 22 مارچ (آج )اور خواجہ سلمان رفیق کو 26 مارچ کو طلب کر رکھا تھالیکن نے انہیں آج ہی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے شام 4 بجے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔