شیخ رشیدکس حیثیت سے سپریم کورٹ کوڈکٹیشن دے رہے ہیں، مارشل لاوالے بیان کا ازخودنوٹس لیا جائے : کیپٹن صفدر

شیخ رشیدکس حیثیت سے سپریم کورٹ کوڈکٹیشن دے رہے ہیں، مارشل لاوالے بیان کا ...
شیخ رشیدکس حیثیت سے سپریم کورٹ کوڈکٹیشن دے رہے ہیں، مارشل لاوالے بیان کا ازخودنوٹس لیا جائے : کیپٹن صفدر

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدرنے کہا ہے کہ شیخ رشید کے ملک میں جوڈیشل مارشل لا لگا دینے والے بیان پرسپریم کورٹ ازخودنوٹس لے۔

احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ شیخ رشید کا یہ بیا ن کہ سپریم کورٹ مارشل لا لگو ادے ،ملک کا آئین توڑنے کا مشورہ دینے کے مترادف ہے۔جو شخص آئین توڑنے کاعندیہ د ے کیا وہ پاکستانی ہے؟انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ جوڈیشل مارشل لا لگ جائے،شیخ رشید کے بیان پرسپریم کورٹ ازخودنوٹس لے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ شیخ رشیدنے کس کی ایماپرآئین توڑنے کی بات کی ہے؟شیخ صاحب سپریم کورٹ آپ کی ڈکٹیشن پرنہیں چلے گی، وہ کس حیثیت سے سپریم کورٹ کوڈکٹیشن دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈکٹیشن دینے والے اوربہت ہیں۔

خیال رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بدھ کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چیف جسٹس سے 90 روز کیلئے جوڈیشل مارشل لا لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست -علاقائی -اسلام آباد -