سعد رفیق پیراگون فراڈ سکینڈل کے روح رواں ہیں، فواد چودھری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے الزام عائدکیا ہے کہ خواجہ سعدرفیق پیراگون فراڈسکینڈل کے روح رواں ہیں،وزیر ریلوے بتائیں کہ خواجہ ندیم ضیاکہاں گئے؟۔
ترجمان تحریک انصاف کا کہناتھا کہ خواجہ ندیم ضیاسری لنکاکے اعزازی قونصل جنرل تھے،انہوںنے اربوں روپے پاکستان سے سری لنکامنتقلی میں کرداراداکیا۔
فواد چودھری نے کہاکہ احد چیمہ سعدرفیق اوران کے گینگ کے سہولت کار بنے،اربوں روپے لوٹنے کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس استعمال کیاگیا۔