نواز شریف کی نگران حکومت کے قیام کے حوالے سے آئینی ترمیم کی تجویز

نواز شریف کی نگران حکومت کے قیام کے حوالے سے آئینی ترمیم کی تجویز

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے نگران حکومت کے قیام کے حوالے سے آئینی ترمیم کی تجویز پیش کردی۔ کہتے ہیں نگران حکومت کے حوالے سے واضح قانون نہیں ہے، عبوری حکومت کیلئے سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنا چاہیے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ نگران حکومت کے حوالے سے واضح قانون نہیں ہے اس کے لیے ترامیم ہونی چاہئیں، نگران وزیر اعظم کا انتخاب حکومت اور اپوزیشن کو مل کر کرنا چاہیے عبوری حکومت کیلئے سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت سے متعلق اہم ہے کہ اس کا دائرہ کار متعین کیا جائے، نگران حکومت کے اختیارات پر بھی بات ہونی چاہیے، نگران حکومت کواختیارات سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...