”عدالت سے والدہ کی عیادت کے لیے مہلت مانگی تو ۔۔۔“مریم نواز نے ایسی بات کہہ دی کہ کلثوم نواز افسردہ ہو جائیں گی

”عدالت سے والدہ کی عیادت کے لیے مہلت مانگی تو ۔۔۔“مریم نواز نے ایسی بات کہہ ...
”عدالت سے والدہ کی عیادت کے لیے مہلت مانگی تو ۔۔۔“مریم نواز نے ایسی بات کہہ دی کہ کلثوم نواز افسردہ ہو جائیں گی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ والدہ سے ملنے کے لیے عدالت سے استثنیٰ مانگا تو نیب نے کہا کہ سارے خاندان کی ضرورت نہیں ہے وہاں پر ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر پیغام دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آج جب عدالت سے والدہ کی عیادت کے لیے اپنے اور اپنے والد کے لیے ایک ہفتے کا استثنیٰ مانگا تو نیب نے کہا کہ پورے خاندان کا وہاں ہونا ضروری نہیں ۔

واضح رہے کہ آج نیب عدالت میں نواز شریف اور مریم نواز نے کلثوم نواز سے ملاقات کے لیے ایک ہفتے کی مہلت مانگی تو اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا تھا کہ لندن میں حسن اور حسین نواز بھی موجود ہیں ،بیگم کلثوم نواز کی رپورٹ میں یہ نہیں لکھا کہ سارا خاندان وہاں موجود ہونا چاہیے ۔

مزید :

قومی -