یہ احتساب نہیں ہورہا،سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، سعد رفیق
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ نیب کا قانون کالا قانون ہے ،یہ احتساب نہیں ہو رہابلکہ ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سرکاری مصروفیت کی وجہ نیب کو خط لکھا ہے ،لیٹر میں کہا ہے کوئی بھی آئندہ کی تاریخ دیں پیش ہوں گا،ان کا کہناتھا کہ احتساب کے نام پر بلایاگیا ہے میں ضرور جاﺅں گا،یہ جانتے ہوئے کہ ہمیں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے پیش ہو رہے ہیں۔
سعد رفیق نے کہا کہ نیب نے پیراگون سٹی سے متعلق پوچھا ہے ،افسو س ہے عدالت میں حلف نامہ دینے کے باوجود پوچھ گچھ کی جا رہی ہے،ان کا کہناتھا کہ مجھے نیب نے بلایا ہے ان کے تمام سوالوں کا جواب دوں گا،انہوں نے کہا کہ نیب کے کالے قوانین کے باوجودپیش ہو رہے ہیں۔