2018 کے انتخابات میں10 کروڑ سے زیادہ ووٹرزفہرست میں شامل

2018 کے انتخابات میں10 کروڑ سے زیادہ ووٹرزفہرست میں شامل
2018 کے انتخابات میں10 کروڑ سے زیادہ ووٹرزفہرست میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)نے اعلان کیا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات کیلئے نئی ووٹر فہرستوں میں 10 کروڑ سے زیادہ لوگوں کے نام شامل کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشنر نے آج( جمعرات کو)کو اعلان کیا ہے کہ 26 مارچ سے 10 کروڑ 40 لاکھ ووٹرز کی فہرست کا ڈرافٹ ملک بھر میں ڈسپلے مراکز پر شائع کر دیا جائے گا۔الیکشن کمیشن 14 ہزار 487ڈسپلے مراکز 26 مارچ تک قائم کردے گا جہاں ووٹرز اپنے ووٹ کی حیثیت کی جانچ پڑتال کر سکیں گے ۔ اگر کسی بھی ووٹر کو اپنی تفصیلات میں کچھ بھی تبدیلی کی ضرورت محسوس ہوئی تو ان کو مراکز سے درستگی کرنے والے فارم فراہم کیے جائیں گے۔ ان مراکز میں سے 7,928پنجاب میں،2,585سندھ میں ،2,545خیبر پختونخواہ میں اور 1,429بلوچستان میں قائم کیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ ووٹوں کی اس فہرست میں وہ تمام لوگ شامل ہیںجو رواں سال تک شناختی کارڈ حاصل کر چکے ہیں۔2013 کے عام انتخابات کے بعد سے 8 اعشاریہ ایک فیصد نئے ووٹرز کا اضافہ ہو چکا ہے اور اس مدت کے دوران 80 لاکھ نئے افراد کا نام اس فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔