’9 سال میں صرف 3 لوگوں کی گاڑیاں سپریم کورٹ کے اندر آتے دیکھی ہیں“ راﺅانوار کے علاوہ آج تک اور کن لوگوں کو سپریم کورٹ کے اندر آنے کی اجازت دی گئی؟ سینئر صحافی کا ایسا انکشاف کہ ہرپاکستانی دنگ رہ جائے

’9 سال میں صرف 3 لوگوں کی گاڑیاں سپریم کورٹ کے اندر آتے دیکھی ہیں“ راﺅانوار ...
’9 سال میں صرف 3 لوگوں کی گاڑیاں سپریم کورٹ کے اندر آتے دیکھی ہیں“ راﺅانوار کے علاوہ آج تک اور کن لوگوں کو سپریم کورٹ کے اندر آنے کی اجازت دی گئی؟ سینئر صحافی کا ایسا انکشاف کہ ہرپاکستانی دنگ رہ جائے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نقیب اللہ محسود قتل کیس میں مفرور سابق ایس ایس پی ملیر گزشتہ روز ججز کے راستے کو استعمال کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے جہاں گرفتار ی کے بعد اسے کراچی منتقل کردیاگیا اور کچھ دیر میں انسداددہشتگردی کی عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’نقطہ نظر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عدیل وڑائچ نے بتایاکہ ’گزشتہ روز عدالت عظمیٰ کی سیکیورٹی میں اچانک غیرمعمولی اضافے کی وجہ سے انہیں معلوم ہوا کہ ہائی لیول موومنٹ ہے ،پھر پتہ چلا کہ راﺅ انوار پارکنگ کی کسی گاڑی میں موجود ہیں، ہم ایسی جگہ کھڑے ہوگئے کہ چاروں دروازوں میں سے کہیں بھی پیشی ہوئی توپتہ چل جائے گا، پارکنگ کے پیچھے والے دروازے سے لائے اور یہ دروازہ صرف شاہراہ دستورپر دھرنوں کی وجہ سے اس وقت کے چیف جسٹس ناصرالملک کے لیے وہ صرف کھلتے دیکھا۔

جہاں تک سپریم کورٹ میں گاڑی آنے کا تعلق ہے تو نوسال میں صرف تین مرتبہ گاڑی دیکھی،سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی ، پرویز اشرف اور پھر جے آئی ٹی اراکین کی پیشی کے موقع پرگاڑیاں اندرآئیں لیکن یہ تینوں گاڑیاں شاہراہ دستور پر واقع مین گیٹ سے داخل ہوتی دیکھیں، راﺅانوار جدھر سے آئے ،وہاں سے اس وقت ججز آتے تھے جب شاہراہ دستور بندتھی ، راﺅانوار نے الرجی سے بچاﺅ والا ماسک پہناہواتھا، وہ اتارا اور اندر چلے گئے ۔

مزید :

قومی -