” میں نے اپنے شوہر کا کمرہ ہوٹل میں بک کروادیا تاکہ وہ گھر نہ آئیں کیونکہ ۔۔۔ “ اداکار شاہد کپور کی بیگم نے ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ کوئی بیوی ایسا بھی کرسکتی ہے

” میں نے اپنے شوہر کا کمرہ ہوٹل میں بک کروادیا تاکہ وہ گھر نہ آئیں کیونکہ ۔۔۔ ...
” میں نے اپنے شوہر کا کمرہ ہوٹل میں بک کروادیا تاکہ وہ گھر نہ آئیں کیونکہ ۔۔۔ “ اداکار شاہد کپور کی بیگم نے ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ کوئی بیوی ایسا بھی کرسکتی ہے

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ فلم پدماوت کی شوٹنگ کے دوران ان کے شوہر صبح 8 بجے گھر لوٹتے اور دوپہر 2 بجے دوبارہ شوٹنگ کیلئے چلے جاتے تھے، اس دوران ان کی بیٹی میشا جاگ رہی ہوتی تھی جو اپنے باپ کو چین سے سونے نہیں دیتی تھی اس لیے انہوں نے اپنے شوہر کے آرام کیلئے انہیں ہوٹل میں کمرہ بک کراکے دے دیا تھا۔

اداکار شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت نے اداکارہ نیہا دھوپیا کے پروگرام میں شرکت کی ، اس موقع پر میرا راجپوت نے بتایا کہ فلم پدماوت کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے اپنے شوہر کو گھر سے نکال دیا تھا۔میرا راجپوت نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دنوں میں شاہد صبح 8 بجے گھر لوٹتے اور آتے ہی سو جاتے اور دوپہر 2 بجے اٹھتے تھے، اس دوران مجھے احساس تھا کہ میرے شوہر کے آرام کے دوران مکمل خاموشی ہونی چاہیے، لیکن اس دوران ہماری بیٹی میشا جاگ رہی ہوتی اور اپنے باپ کا چین برباد کر رہی ہوتی تھی۔ بیٹی کی وجہ سے پیدا ہونے والی پریشانی کے باعث شاہد منہ سے کچھ نہیں کہہ سکتے تھے لیکن مجھے اپنے شوہر کے آرام کا پورا احساس تھا اس لیے میں نے انہیں کہا کہ اب میں یہ مزید برداشت نہیں کرسکتی اور انہیں ہوٹل میں شفٹ کرادیا۔

مزید :

تفریح -